بھٹکل: مرڈیشور میں بدھ کو باراتیوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرکے گڑبڑی پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی، مگر بعد میں پولس کی بروقت کاروائی سے حالات پر قابو پالیا گیا تھا، مگر آج یہاں ایک مسجد پرپتھرائو کی وادات کے بعد دوبارہ حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پتھرائو کی واردات منظر عام پر آتے ہی مقامی لوگ کثیر تعداد میں پولس تھانہ کے باہر جمع ہوگئے اور پولس سے مطالبہ کیا کہ وہ شرپسندوں کو فوری گرفتار کرے۔